اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی عدالت عظمیٰ سے نااہلی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف عدالتی کارروائی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ تعاون …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی پی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی عدالت عظمیٰ سے نااہلی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف عدالتی کارروائی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کو قانونی طریقے سے منتخب کیا گیا ہے۔ ایک جماعت کے صدر ہونے کی حیثیت سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ معاون خصوصی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کسی بھی قسم کے اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے اور قومی معاملات کے حل کے لیے کابینہ اور سلامتی کونسل کے اجلاس ہفتہ وار بنیاد پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں بجلی بحران پر قابو پایا ہے اور جی ڈی پی کی شرح میں بھی اضافہ کیا ہے۔ انہوں ے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے عوام کے ریلیف کے لیے خوراک، زراعت، صحت، سیکیورٹی اور پولیو سمیت مختلف شعبوں میں متعدد پیکجز بھی دئیے ہیں۔








