وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ لوگ ووٹ کے تقدس کے لیے محمد نواز شریف کی جدوجہد کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ووٹ کی حاکمیت کے حوالے سے عوام میں آگاہی …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ لوگ ووٹ کے تقدس کے لیے محمد نواز شریف کی جدوجہد کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ووٹ کی حاکمیت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی جماعت کے پرچم تلے اور محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے چند اراکین کے جماعت کو چھوڑنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے اراکین کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا اور وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے کے قیام کے معاملے پر جماعت چھوڑنا بہت عجیب بات ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ نئے صوبے کا معاملہ اسمبلیوں کے فورم پر کبھی نہیں اٹھایا گیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف اور ان کی جماعت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔