اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے جس کے نتیجے میں بااثر افراد سے قابل ذکر سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کو …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے جس کے نتیجے میں بااثر افراد سے قابل ذکر سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کو گھر دینے کا منصوبہ شروع کر رہی ہے جو پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم اور مقامی حکومتوں کے نظام سمیت مختلف شعبوں میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ءکے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کی۔ ایک سوال کے جواب میں افتخار درانی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت عوام کے لئے کچھ نہ کر سکی اور وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں ناکام رہی۔








