وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور سیّد طارق فاطمی کی سعودی وزیر محنت و سماجی ترقی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سیّد طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات سعودی وزیر محنت و سماجی ترقی علی بن ناصر الغفیس سے بدھ کو ریاض میں ملاقات کے دوران کہی۔ دفتر …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سیّد طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات سعودی وزیر محنت و سماجی ترقی علی بن ناصر الغفیس سے بدھ کو ریاض میں ملاقات کے دوران کہی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق طارق فاطمی جو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی معاونت پر سعودی حکومت کے تعاون کو سراہا جو چند کمپنیوں کی طرف سے ان کے واجبات کی عدم ادائیگی کی بناءپر بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

Leave a Reply