اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) نوجوانوں کے امور کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزاد اور مضبوط قومی احتساب بیورو چاہتی ہے جو بلا تفریق سب کا احتساب کرسکے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نیب کے قانون میں ترمیم کے لئے تیار ہے تاکہ اس …
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) نوجوانوں کے امور کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزاد اور مضبوط قومی احتساب بیورو چاہتی ہے جو بلا تفریق سب کا احتساب کرسکے۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نیب کے قانون میں ترمیم کے لئے تیار ہے تاکہ اس ادارے کو کرپشن کے خلاف زیادہ مضبوط بنایا جا سکے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں نیب کے امور میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اراضی، زرعی اراضی اور دستاویزات مینوئل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نیب کو کرپشن کے خلاف کیسوں کی تحقیقات میں وقت لگتا ہے۔








