وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کیا بیان

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سراج الحق جھوٹے الزامات لگانے میں عمران خان کے پیروکار ہیں، خیبر پختونخوا میں کرپشن سکینڈلز پر ان کی زبان گونگی ہو جاتی ہے، یہ پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان اور قائداعظم کی مخالفت کرنے والی جماعت …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سراج الحق جھوٹے الزامات لگانے میں عمران خان کے پیروکار ہیں، خیبر پختونخوا میں کرپشن سکینڈلز پر ان کی زبان گونگی ہو جاتی ہے، یہ پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان اور قائداعظم کی مخالفت کرنے والی جماعت اسلامی کے مولوی کے منہ سے قائد اعظم کا نام سن کر حیرت ہوئی۔ ان لوگوں نے پہلے قائد اعظم کی مخالفت کی اور اب نواز شریف کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراصل یہ پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن سکینڈلز پر سراج الحق کی زبان گونگی ہو جاتی ہے، سید مودودی زندہ ہوتے تو سراج الحق کو کان سے پکڑ کر جماعت سے نکال باہر کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق جھوٹے الزامات لگانے میں عمران خان کے پیروکار ہیں۔ سراج الحق نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ( ن) کی طفیلی سیٹیں ابھی تک واپس نہیں کیں۔

Leave a Reply