وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت برآمدات اور معیشت میں بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے، ایل این جی ٹرمینلز اور توانائی کے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ اسٹینڈرز اینڈ پورز کی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ بھی اس بات کی واضح عکاس ہے کہ پاکستان کی …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت برآمدات اور معیشت میں بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے، ایل این جی ٹرمینلز اور توانائی کے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ اسٹینڈرز اینڈ پورز کی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ بھی اس بات کی واضح عکاس ہے کہ پاکستان کی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے اور پاکستانی معیشت پر عالمی ایجنسی کی مثبت رائے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مثبت و موثر پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءمیں جب حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت کا کافی برا حال تھا جسے موڈیز سمیت اسٹینڈرڈز اینڈ پورز میں بھی پاکستان کی آﺅٹ لک منفی تھی لیکن ہماری حکومت نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہ صرف موثر پالیسیاں بنائیں بلکہ ایسے مثبت اقدامات بھی اٹھائے جن کی وجہ سے ہماری معیشت مستحکم ہونا شروع ہو گئی اور آج الحمدللہ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت درست سمت پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مدد سے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب ملکی برآمدات کے علاوہ معیشت کو بھی بہتر بنائے گی۔

Leave a Reply