اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ افئیرز پروگرام (پی ایم وائی اے) نے ملک بھر میں نوجوانوں کو انصاف صحت کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنایاہے، اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سماجی اوراقتصادی طورپر بااختیاربنانا ہے۔ پی ایم وائی اے کے ترجمان نے بتایا کہ انصاف صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کیلئے خصوصی پیکجز فراہم کئے جائیں گے اورایسے نوجوان اپنی مرضی کے اسپتال …
وزیراعظم یوتھ افئیرز پروگرام کے تحت نوجوانوں کو انصاف صحت کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ ، مقصد نوجوانوں کو سماجی اوراقتصادی طورپر بااختیاربنانا ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ افئیرز پروگرام (پی ایم وائی اے) نے ملک بھر میں نوجوانوں کو انصاف صحت کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنایاہے، اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سماجی اوراقتصادی طورپر بااختیاربنانا ہے۔ پی ایم وائی اے کے ترجمان نے بتایا کہ انصاف صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کیلئے خصوصی پیکجز فراہم کئے جائیں گے اورایسے نوجوان اپنی مرضی کے اسپتال سے علاج کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی صحت اوران کی دیکھ بھال اہمیت کا حامل ہے کیونکہ صحت مند نوجوان ہی ملک کی ترقی اورخوشحالی میں کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو بھرپورمواقع فراہم کررہی ہے تاکہ یہ نوجوان ملک کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کردار اداکرسکے۔








