وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کوئٹہ ہزار گنجی بم دھماکے کی مذمت ، دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہا ر

کوئٹہ۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ ہزار گنجی بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے کوئٹہ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔عوام کے تعاون سے کوئٹہ سمیت تمام علاقوں میں بھرپور امن کے قیام کو ہر …

کوئٹہ۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ ہزار گنجی بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے کوئٹہ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔عوام کے تعاون سے کوئٹہ سمیت تمام علاقوں میں بھرپور امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے پر امن اور محب وطن عوام کے جان و مال اور روز گار کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا وزیراعلیٰ کا شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اورزخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔