وزیراعلیٰ بلوچستان زبیدہ جلال کے شوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کُرد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ۔ 19 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کُرد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کے انتقال کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زبیدہ جلال اور تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میر چنگیز خان کُرد کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے