اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ حکومتی موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے …
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ حکومتی موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ملک سے دہشت گردوں کا تقریبا صفایا کر دیا ہے اور اگر کوئی دہشت گرد رہ بھی گیا ہے تو اس کے جڑ سے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد جاری ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پر چرچ حملے کے دہشت گرد افغانستان سے آئے اور اس چرچ حملے کی ذمہ داری بھی کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی جو افغانستان میں موجود ہے۔








