وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلیٰ …

پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی کو ٹالا، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی، قیامِ امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔