لاہور۔7 مئی(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہاولپورمیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے دارالاطفال زنانہ کا دورہ کیا اور بے سہارا بچیوں کے لئے بنائے گئے ادارے میں سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً بچیوں سے ملاقات کی اور شفقت کااظہار کیا اور ان کے مسائل پوچھے -وزیراعلیٰ نے بچیوں اورادارے کے عملے کے لئے ایک لا کھ روپے عیدی کا اعلان بھی کیا -وزیراعلیٰ …
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بہاولپور میں دارالاطفال زنانہ کا دورہ،سہولتوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔7 مئی(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہاولپورمیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے دارالاطفال زنانہ کا دورہ کیا اور بے سہارا بچیوں کے لئے بنائے گئے ادارے میں سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً بچیوں سے ملاقات کی اور شفقت کااظہار کیا اور ان کے مسائل پوچھے -وزیراعلیٰ نے بچیوں اورادارے کے عملے کے لئے ایک لا کھ روپے عیدی کا اعلان بھی کیا -وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچیوں کو تفریح دورے بھی کرائیں جائیں گے اورعید کے بعد بچیاں اور عملہ پنجاب ہاﺅس میں میرے مہمان ہوں گے -انہوں نے کہاکہ ادارے میں رہائش پذیر بچیوں کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پاکٹ منی دینے کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ بچیوں کے کمروں میں ائیر کولرز بھی لگائے جائیں -انہوں نے کہا کہ ادارے کی عمارت میں ضرورت کے مطابق توسیع کی جائے گی-سپرنٹنڈنٹ اور بس کنڈیکٹرز فوری طورپر بھرتی کئے جائیں گے – انہوں نے کہاکہ اگر کوئی بچہ بیمار ہوجائے تو ڈاکٹر ز کی فوری دستیابی یقینی بنائی جائے- انہوں نے دارالاطفال کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا اور اس ضمن میں فوری طورپر اقدامات کئے جائیں -وزیراعلیٰ نے بہاولپور کے سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیااور سٹیڈیم میں کھیلوں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا- صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-








