لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی سٹی تھانے کی حدود میں لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرقرار واقعی سزا دلائی جائے اورمتاثرہ لڑکی کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ …
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کامونکی میں لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

مزید خبریں
لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی سٹی تھانے کی حدود میں لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرقرار واقعی سزا دلائی جائے اورمتاثرہ لڑکی کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔








