وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف استعفیٰ دیئے بغیر انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بطور رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور سے استعفیٰ دیئے بغیر انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایسی کوئی قدغن نہیں ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی جو کسی اہم عہدے پر فائز ہو وہ اس عہدہ کو چھوڑے بغیر الیکشن میں …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بطور رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور سے استعفیٰ دیئے بغیر انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایسی کوئی قدغن نہیں ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی جو کسی اہم عہدے پر فائز ہو وہ اس عہدہ کو چھوڑے بغیر الیکشن میں نہیں لے سکتا۔ اس سے قبل رواں ماہ ہی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوئے بغیر انتخاب میں حصہ لے چکے ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی یا سینیٹر یا کوئی حکومتی عہدہ رکھنے والا شخص کسی حلقہ میں انتخابی مہم میں شریک نہیں ہو سکتا تاہم وہ خود امیدوار ہونے کی صورت میں اپنی مہم چلا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف انتخابی عمل میں بطور امیدوار بغیر مستعفی ہوئے شامل ہو سکتے ہیں تاہم وہ اس دوران سرکاری وسائل استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Leave a Reply