وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جھنڈیال میں تیل وگیس کے نئے ذخیرہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جھنڈیال ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھنڈیال میں تیل وگیس کی دریافت قومی معیشت کی ترقی میں ایک شاندار اضافہ ہے جس سے توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، اس دریافت پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور اٹک پٹرولیم کے ماہرین اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایک ہاتھ میں جوہری قوت اور دوسرے ہاتھ میں کشکول ہمارے …

جھنڈیال ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھنڈیال میں تیل وگیس کی دریافت قومی معیشت کی ترقی میں ایک شاندار اضافہ ہے جس سے توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، اس دریافت پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور اٹک پٹرولیم کے ماہرین اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایک ہاتھ میں جوہری قوت اور دوسرے ہاتھ میں کشکول ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے تاہم مجھے پورا یقین ہے کہ اگر قوم یکسوئی کے ساتھ متفقہ فیصلہ کرے تو کوئی پہاڑ اورکوئی سمندر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں جھنڈیال میں تیل وگیس کے نئے ذخیرہ جھنڈیالI- کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دیانت داری اور ایمانداری سے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان نعمتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے ملک کو اقوام عالم میں معاشی طاقت بنانے کیلئے کام کرےں۔ انہوں نے کہا کہ عسکری لحاظ سے پاکستان جوہری طاقت ہے اور اب ہمیں ملک کو معاشی طاقت بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہے، ایک ہاتھ میں جوہری قوت اور دوسرے ہاتھ میں کشکول ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے تاہم مجھے پورا یقین ہے کہ اگر قوم یکسوئی کے ساتھ متفقہ فیصلہ کرے تو کوئی پہاڑ اور کوئی سمندر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply