لاہور۔16 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں اوردیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی اورہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی-پنجاب حکومت انسداد کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازم کے لواحقین کوتنہا نہیں چھوڑے گی-خدانخواستہ اگر کوئی ملازم جاں بحق ہوتا ہے تو لواحقین …
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس، حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔16 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں اوردیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی اورہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی-پنجاب حکومت انسداد کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازم کے لواحقین کوتنہا نہیں چھوڑے گی-خدانخواستہ اگر کوئی ملازم جاں بحق ہوتا ہے تو لواحقین کو شہدا پیکیج کے تحت مالی امداددیں گے-انہوںنے کہاکہ لاک ڈاﺅن میں توسیع کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا-کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی-پنجاب میں اب تک کورونا سے 3232 متاثرہ مریض ہیں اور550مریض صحت یاب ہوچکے ہیں-انہوںنے کہاکہ اوپن کی گئی انڈسٹریز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا-ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ انڈسٹری کے خلاف کارروائی ہوگی-پنجاب میں 4نئی لیبز تیار ہوچکی ہیںاورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری کے بعد نئی لیبز کو چند روز میں فنکشنل کر دیا جائے گا-پنجاب میں تقریباً 56ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیںاوراب تک پنجاب حکومت 46ہزار سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کرچکی ہے- آرڈےننس کے تحت لاک ڈاﺅن میں توسیع کی گئی ہے- ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہاہے-آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے-وزےراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے قائم کابےنہ کمےٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا،جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لےا گیا-اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوںاور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پی پی ایز (حفاظتی لباس ودیگر ضروری سامان) کی دستیابی اور خریداری سے متعلقہ امور پر بھی غور کیا گیا-اجلاس میں لاک ڈاﺅن میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا- صوبائی وزراءراجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد،ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہور ڈویژن، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری اطلاعات او رمتعلقہ حکام وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شریک ہوئے- ایس اینڈ جی اے ڈی کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ سے سیکرٹری لوکل گورنمٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری انڈسٹریز،سیکرٹری فوڈاورسپیشل سیکرٹری زراعت نے محکمہ پی اینڈ ڈی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اپنے دفتر سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-








