وزیراعلی عثمان بزدارکا موسم برسات میں واسا انتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم موسم کی صورتحال کی تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ کی جائے،شہروں میں نکاسی آب کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،عثمان بزدار

لاہور۔11 اگست (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے موسم برسات میں بارشوں کے پیش نظر واساز اور انتظامیہ کو 24/7الرٹ رہنے کا حکم دیا ہےـوزیراعلیٰ نے کہاکہ موسم کی صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔ شہروں میں نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کی صورت میں پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کیا جائے اور اس ضمن میں ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ضروری مشینری مکمل فنکشنل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔شہریوں کو بارش کے دوران مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں۔بارش ہونے سے نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔