لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بدھ کے روز وزیراعلیٰ آفس میں 4گھنٹے طویل ویڈیولنک اجلاس منعقدہوا،جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے تعلیم ، صحت،پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی سکیموں کو خود ریویو کیا-وزیراعلی نے جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت، ہاﺅسنگ، بلڈنگز، شہروں کی …
وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت 4گھنٹے طویل ویڈیولنک اجلاس،جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بدھ کے روز وزیراعلیٰ آفس میں 4گھنٹے طویل ویڈیولنک اجلاس منعقدہوا،جس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے تعلیم ، صحت،پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی سکیموں کو خود ریویو کیا-وزیراعلی نے جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت، ہاﺅسنگ، بلڈنگز، شہروں کی بیوٹیفیکیشن ،لوکل گورنمنٹ، زراعت، لائیوسٹاک،ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں کا ذاتی طورپر جائزہ لیا – اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں-فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا اورفلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی-ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-عوامی شکایات کی انکوائری ہوگی اور ذمہ دارافسروں کوسزا ملے گی-ہم قومی وسائل کے امین ہیں، خیانت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گا- عوامی منصوبوںکے لئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے-منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں-منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جا کر خود جائزہ لیں-انہوںنے کہاکہ زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا-ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف وزیراعلیٰ شکایت سیل انکوائری کرے گا-فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے اورجہاں ضروری ہو وہاں پر ڈبل شفٹ میں کام کر کے منصوبو ںکو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے-زرعی مشینری و آلات کے استعمال کے بارے میں شکایات پر کارروائی ہوگی-ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کی جائیں-انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج کے نظام کو مستقل طورپر درست کیا جائے گا-جنوبی پنجاب میں مزید لنگر خانے کھولے جائیں گے- وزیراعلیٰ نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اتھارٹی علاقے میں ترقی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر کے حتمی پلان پیش کرے- جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نےا دورشروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے کوئی کسی اٹھا نہ رکھی جائے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے گینگز کی سرکوبی کےلئے موثر کرےک ڈاو ¿ن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پےشہ عناصر کے خلاف بلاتفرےق کارروائی کی جائے ۔سیکرٹری ہاﺅسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائرایجوکیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری ایریگیشن،سیکرٹری لائیوسٹاک،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، ڈی جی پی ایچ اے لاہور اور متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی- دیگرمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران سول سیکرٹریٹ دربار ہال سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے- کمشنر ڈی جی خان،آر پی اوڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب اور متعلقہ حکام نے کمشنر آفس ڈی جی خان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اوراعلیٰ افسران کمشنر آفس ملتان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور متعلقہ حکام نے کمشنر آفس بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-








