لاہور۔8 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ گجراں پر لاہور اورنج لا ئن میٹروٹرین کے منصوبے کے لئے چین سے لاہور پہنچنے والی بوگیوں اور انجن کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی-وزیراعلی کو اس موقع پر چین کی کمپنی چائنہ ریلوےز اور پراجیکٹ منیجر نے ٹرین کی علامتی چابی پیش کی-وزیراعلی اورچینی حکام نے ٹرین کا معائنہ کیا- وزیراعلی ٹرین کے مختلف حصوں …
وزیراعلی نےچین سے لاہور پہنچنے والی پہلی ٹرین کی رونمائی کر دی

مزید خبریں
لاہور۔8 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ گجراں پر لاہور اورنج لا ئن میٹروٹرین کے منصوبے کے لئے چین سے لاہور پہنچنے والی بوگیوں اور انجن کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی-وزیراعلی کو اس موقع پر چین کی کمپنی چائنہ ریلوےز اور پراجیکٹ منیجر نے ٹرین کی علامتی چابی پیش کی-وزیراعلی اورچینی حکام نے ٹرین کا معائنہ کیا- وزیراعلی ٹرین کے مختلف حصوں میں گئے او راسے عام آدمی کے لئے عالمی معیار کی جدید، آرام دہ اور با کفایت ٹرانسپور ٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ لاہو راورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے جس پر لاکھوں لوگ روزانہ سفر کریں گے ،لیکن بد قسمتی سے بعض سیاسی مخالفین عوام کی خوشحالی کے اس عظیم منصوبے کی سیاسی گدھ کی طرح مخالفت کررہے ہیں او رپی ٹی آئی اس میں پیش پیش ہے –








