ملتان ۔17 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سابقہ حکومت نے عوام کو دھوکے میں رکھا ہوا تھا، ملکی بقاءکیلئے کرپشن سے جنگ کررہے ہیں اور ملک کو صحیح راستے پر گامزن کررہے ہیں، عوام کے مسائل جلد حل ہونگے، قوم ہمارا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روکھچی ہاﺅس میلسی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور رکن قومی …
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی کھچی ہاﺅس میلسی میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
ملتان ۔17 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سابقہ حکومت نے عوام کو دھوکے میں رکھا ہوا تھا، ملکی بقاءکیلئے کرپشن سے جنگ کررہے ہیں اور ملک کو صحیح راستے پر گامزن کررہے ہیں، عوام کے مسائل جلد حل ہونگے، قوم ہمارا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روکھچی ہاﺅس میلسی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور رسم چہلم میںشرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ملک کو خارجی سطح پر تنہا کیا گیا، چار سال تک پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا، ملک پر الزامات لگتے رہے لیکن عالمی سطح پر ان الزامات کا جواب دینے والا کوئی نہ تھا۔ تحریک انصاف خارجہ پالیسی کی اہمیت کو اچھی طرح سے سمجھتی ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت ہمسایہ ممالک سے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مفاد اور خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں، افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں ترقی آئیگی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جب اقتدار ملاتو ملکی معیشت نہایت کمزور تھی۔ہم نے خارجہ پالیسی کے ساتھ اکنامک ڈپلومیسی کا بھی آغاز کیا ہے ۔ جس کے تحت بیرون ملک میں تمام فارن مشنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جائے۔ بیرون ملک سے جتنی زیاد سرمایہ کاری ہوگی ملکی معیشت اتنی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ عوام کو آئندہ چند دنوں میں مثبت تبدیلی محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا عوام نے تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے ۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی کی والدہ کی رسم چہلم میں شرکت کی اور دعا کروائی۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور پی ٹی آئی رہنما خالد جاوید وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے







