ملتان ۔12مئی(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بعض قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیداکرناچاہتی ہیں ۔یہ وہ قوتیں ہیں جوسی پیک کو آگے بڑھتانہیں دیکھناچاہتی ۔انہوںنے کہاکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں تیزی کیوں آئی ہے۔جوقوتیں سی پیک کوسبوتاژکرناچاہتی ہیں اورچین کوروکناچاہتی ہیںوہ پاکستان کو غیرمستحکم کررہی ہیں ۔انہیں معلوم ہے کہ سی پیک کے نتیجے میں اس خطے میں تجارت …
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی ملتان میں میڈیاسے بات چیت

مزید خبریں
ملتان ۔12مئی(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بعض قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیداکرناچاہتی ہیں ۔یہ وہ قوتیں ہیں جوسی پیک کو آگے بڑھتانہیں دیکھناچاہتی ۔انہوںنے کہاکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں تیزی کیوں آئی ہے۔جوقوتیں سی پیک کوسبوتاژکرناچاہتی ہیں اورچین کوروکناچاہتی ہیںوہ پاکستان کو غیرمستحکم کررہی ہیں ۔انہیں معلوم ہے کہ سی پیک کے نتیجے میں اس خطے میں تجارت بڑھ جائے گی اورچین کی وسط ایشیاءاوریورپ تک رسائی ہوجائے گی ۔ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان غیرذمہ دارانہ گفتگونہیں کرتا۔ثبوت کے بغیر ہم کوئی بات نہیں کریں گے ۔اورجب ہمیں ثبوت مل جائے گاتوپھرہم دہشت گردی میں ملوث قوتوں کی نشاندہی بھی کریں گے اوران کاتعاقب بھی کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان پرپلوامہ کاالزام لگایالیکن وہ الزام ثابت نہیں کرسکا۔اسی طرح اس نے دہشت گردکیمپوں کی بات کی مگراسے شرمندگی کاسامناکرناپڑا۔ایف سولہ گرانے کادعویٰ کیااوروہاں بھی اسے شرمندگی ہوئی ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اس وقت مشکل کاشکارہے ۔ماضی کے حکمرانوںنے پاکستان کامعاشی ڈھانچہ ہلاکررکھ دیاتھا۔پاکستان کی درآمدات اوربرآمدات میں 19ارب ڈالرکافرق آچکاتھاسرمایہ کاری نہیں ہورہی تھی ،روزگارکے مواقع ختم ہوچکے تھے ۔اس میں کوئی شک نہیںکہ ملک معاشی طورپربہت مشکل میں ہے ۔سابق حکومت بہت بڑابحران چھوڑکرگئی ۔ہمیں حکومت ملی توہم نے کوشش کی کہ آئی ایم ایف کی مددکے بغیرہی مسائل حل کرلئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ مالیاتی خسارہ اس حدتک بڑھ چکاتھاکہ خطرے کی گھنٹیاں بج رہی تھیں ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں روپے کی قیمت کو مصنوعی طورپرکنڑول کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ان کے دورمیں ایک بیرل تیل کے نرخ 27ڈالرتھے اورپٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی 56فیصدتھی۔اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 67ڈالرفی بیرل ہے اورہم نے جی ایس ٹی کم کرکے 17فیصدکردیاہے لیکن اس کے باوجودعالمی منڈی میں جب قیمتوں میں ردوبدل ہوتاہے تواس کے اثرات یہاں بھی آتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں حکومت پوری کوشش کرے گی کہ عوام پرمعاشی بوجھ نہ پڑے۔آئی ایم ایف کو باورکرانے کی کوشش کی ہے کہ وہ شرائط میں جتنی نرمی لاسکتے ہیں لائیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب صوبہ نہیں چاہتی ،ن لیگ نے پہلے بھی رکاوٹ ڈالی اب پھربہاولپورصوبے کی بات کررہی ہے ۔میں برملاکہتاہوں کہ جنوبی پنجاب صوبے میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان پربات کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ اگربادلوں کی اوٹ میں مودی کے جہاز آرہے تھے لیکن پھربھی پاک فضائیہ نے انہیںمارگرایا۔ہم آپ کے جہازوں کو نہیں جانے دیں گے ۔بھارتی انتخابات پربات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 23مئی کو بھارتی الیکشن کارزلٹ آجائے گا۔بے جی پی ہویاکانگریس ان میں پاکستان کے لئے نرم گوشہ نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ حالات بھارت کو مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبورکریں گے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بگڑرہی ہے اگربھارت مذاکرات کی میزپرآئے گاتوپاکستان اس کے ساتھ موثراندازمیں بات کرے گا۔
mn/tam/asr 2126








