ملتان۔9 دسمبر(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خالی خزانے سے ملک نہیں چلتے۔ وسائل کی دستیابی سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل ہوتے ہیں۔ ودہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ جب ٹیکس وصولی کے ادارے براہ راست ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو ودہولڈنگ ٹیکس جیسے ٹیکسوں کا نفاذ ہوتا ہے۔ ڈالر …
وزیرخارجہ کاتاجروں کے کنونشن سے خطاب ،نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا

مزید خبریں
ملتان۔9 دسمبر(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خالی خزانے سے ملک نہیں چلتے۔ وسائل کی دستیابی سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل ہوتے ہیں۔ ودہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ جب ٹیکس وصولی کے ادارے براہ راست ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو ودہولڈنگ ٹیکس جیسے ٹیکسوں کا نفاذ ہوتا ہے۔ ڈالر کے بلند سطح پر جانے سے عوام کو پہنچنے والی تکالیف کا احساس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضلع ملتان کی قومی و صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی میں تاجر برادری کا بہت اہم کردار ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے ناقص ہونے اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی ناکامی کا اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی تذکرہ کرتے تھے آج بھی اس کا احساس ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں ٹیکس افسروں کی جیبوں میں جانے کا سلسلہ روکا جائے۔ ان اقدامات سے تاجر برادری کو فائدہ پہنچے گا اور قومی خزانے میں رقوم جمع ہوں گی۔








