یوکوہاما ۔07 مئی (اے پی پی) وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جاپانی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں اقتصادی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیاں شاندار منافع میں چل رہی ہیں۔ وہ اتوار کو یہاں جاپان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخزانہ تاروآسو کے ساتھ ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے جنہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز …
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جاپان کے ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
یوکوہاما ۔07 مئی (اے پی پی) وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جاپانی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں اقتصادی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیاں شاندار منافع میں چل رہی ہیں۔ وہ اتوار کو یہاں جاپان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخزانہ تاروآسو کے ساتھ ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے جنہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے پچاسویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے جاپانی ہم منصب کو آگاہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دنیا کی بڑی پیشہ وارانہ سروسز فراہم کرنے والی فرم پی ڈبلیو سی کی جانب سے حال ہی میں جاری کی جانے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ہوئے بتایا کہ پاکستان 2030ءتک جی 20کا ممبر ہو گا








