اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارامشرقی پڑوسی پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنے کیلئے مسلسل افغانستان کی سرزمین کواستعمال کررہاہے جس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ڈپلومیٹک انکلیورائیڈنگ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان میں امن اورسلامتی کا …
وزیرداخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک انکلیورائیڈنگ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارامشرقی پڑوسی پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنے کیلئے مسلسل افغانستان کی سرزمین کواستعمال کررہاہے جس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ڈپلومیٹک انکلیورائیڈنگ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان میں امن اورسلامتی کا افغانستان میں امن اورسلامتی سے براہ راست تعلق ہے اسلئے بین لاقوامی برادری کواس حقیقت کاادراک کرناچاہئیے کہ افغانستان میں عدم استحکام سے کس کوفائدہ پہنچ رہاہے۔افتتاحی تقریب میں انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آبادڈاکٹرسلطان اعظم تیموری، جنوبی کوریا، سعودی عرب،فلسطین، آذربائیجان اوردیگرممالک سے تعلق رکھنے والے سفارت کاروں اوربزنس کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ مغربی سرحد پرصورتحال کی وجہ سے پاکستان نے وہاں 2لاکھ سیکورٹی فورسزکی تعیناتی کی جس کیلئے اضافی وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے۔








