وزیرمملکت انجینئر بلیغ الرحمن کی لاہور میں بیدیاں روڈ پر دھماکہ کی سخت مذمت

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت و داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے لاہور میں بیدیاں روڈ پر دھماکہ کی سخت مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی اور سوگوار …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت و داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے لاہور میں بیدیاں روڈ پر دھماکہ کی سخت مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو قومی خدمات کی سرانجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply