اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پہلے صرف کمزور اور غریب لوگوں کر پکڑا جاتا تھا اب بڑے مگر مچھوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، منشیات کے خلاف ہماری زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، منشیات فروشوں کو عبرت کا نشان بنایاجائے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میجر جنرل …
وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پہلے صرف کمزور اور غریب لوگوں کر پکڑا جاتا تھا اب بڑے مگر مچھوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، منشیات کے خلاف ہماری زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، منشیات فروشوں کو عبرت کا نشان بنایاجائے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہاکہ منشیات کا کاروبار انسانیت کے لئے ناسور ہے۔ ہمارے بچوں اور بچیوں کے مستقبل کو منشیات کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے اور منشیات کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کی ساکھ تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والے جب اس دھندے میں ملوث ہوں تو یہ قوم کے لئے شرم کا باعث ہے۔ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے معاملے پر بحث چل رہی ہے، اے این ایف نے اس سال 1200 منشیات فروشوں کو پکڑا لیکن کسی کے بارے میں کسی نے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ رانا ثناءاللہ کے معاملے پر شور مچانے والے 1200 گرفتاریوں پر کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد ایئرپورٹ سے ایک شخص پکڑا گیا جس کا منشیات کے اندرونی اور بیرونی بہت بڑے گروہ سے تعلق ہے۔








