اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 70سال بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی ‘توانائی بحران پر قابواور دنیا میں مثبت امیج کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل شروع ہوگئی ہے‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام صوبائی حکومتیں …
وزیرمملکت مریم اورنگزیب کی یوم پاکستان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 70سال بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی ‘توانائی بحران پر قابواور دنیا میں مثبت امیج کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل شروع ہوگئی ہے‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام صوبائی حکومتیں ترقی کا سفر تیزی سے طے کررہی ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے ‘23مارچ سے پاکستان کے قیام کے 70سالہ مکمل ہونے پر تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا یہ تقریبات پورا سال جاری رہیں گی‘ نئی نسل کو تحریک پاکستان ‘قربانیوں اور جہدوجد سے آگاہی کے لئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر آزادی کے سفر پر مشتمل خصوصی ٹرانسمیشن پیش کر رہا ہے ‘موجودہ حکومت نے پورے ملک میں صحت ‘تعلیم ‘انسانی حقوق سمیت ہر شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات براہ راست عوام کو مل رہے ہیں ۔








