اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں (سابقہ فاٹا) سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے جمعرات کو وزیرِاعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، جواد حسین، محسن جاوید، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبدالشکور شامل …
وزیرِاعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں (سابقہ فاٹا) سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے جمعرات کو وزیرِاعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، جواد حسین، محسن جاوید، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبدالشکور شامل تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِبرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کے نمائندگان کےلئے قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ پیش کیا گیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں قبائلی علاقہ جات کےلئے بالترتیب 12 اور 24 نشستیں کی جائیں اور اس سلسلہ میں مطلوبہ کارروائی کےلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کرکے اقدامات کئے جائیں۔







