اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے شوکت بسرا نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے ملکی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ …
وزیرِ اعظم عمران خان سے شوکت بسرا کی ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے شوکت بسرا نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے ملکی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے وژن سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔








