اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس چوری میں ملوث عناصر کے بلا تفریق کاروائی کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو گیس کی فراہمی سے متعلق امور پراعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی …
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کی فراہمی سے متعلق امور پراعلیٰ سطح اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس چوری میں ملوث عناصر کے بلا تفریق کاروائی کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو گیس کی فراہمی سے متعلق امور پراعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی ندیم بابر، سیکرٹری پاور عرفان علی، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ایم ڈی انٹر سٹیٹ گیس سسٹم مبین صولت، ڈی جی گیس شاہد یوسف و دیگر سینئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیرِ اعظم کو گیس کی طلب و رسد اور آئندہ مہینوں میں گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔








