مظفر آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔ مظفر آباد ہیلی پورٹ پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی …
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے

مزید خبریں
مظفر آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔ مظفر آباد ہیلی پورٹ پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔








