وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِاعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِاعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِاعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کا قیام اور علاقہ کے عوام کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گذشتہ چار سالوں میں صوبے کی سیکیورٹی، سیاسی استحکام اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا کردار اور کوششیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ترقی کا سفر محض نعروں اور دعوﺅں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بدولت جاری رکھا جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات، خیبرپختونخوا اور فاٹاکے انضمام کے حوالے سے فیصلہ موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے حل کےلئے پارٹی کارکنان کو مزید متحرک اور فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں پشاور کا دورہ کرکے پارٹی لیڈرشپ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Leave a Reply