اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے جاپان کے 71ویں یومِ دفاع کی تقریب میں شرکت کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق یہ تقریب جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی کی جانب سے اسلام آباد کے ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع …
وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک کی جاپان کے 71ویں یومِ دفاع کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے جاپان کے 71ویں یومِ دفاع کی تقریب میں شرکت کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق یہ تقریب جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی کی جانب سے اسلام آباد کے ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر بیرسٹر عقیل ملک نے حکومتِ جاپان اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور پاکستان و جاپان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام، امن اور مشترکہ خوشحالی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔








