اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام کشمیرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کے علاوہ کسی دوسرے آپشن کا سوچ بھی نہیں سکتے،کشمیری 70سال سے پاکستان کا حصہ بننے کی جدوجہد کر رہے ہیں،اپنی کل کی پریس کانفرنس کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں، ملک میں محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے …
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نیشنل پریس کلب میںپریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام کشمیرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کے علاوہ کسی دوسرے آپشن کا سوچ بھی نہیں سکتے،کشمیری 70سال سے پاکستان کا حصہ بننے کی جدوجہد کر رہے ہیں،اپنی کل کی پریس کانفرنس کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں، ملک میں محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پاکستان کی سلامتی کشمیریوں کی خوشحالی کی ضامن ہے۔ اتوار کو نیشنل پریس کلب میں وزیر اطلاعات مشتاق منہاس اور کابینہ کے دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وزیر اعظم کی برائی کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں،کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پریس کانفرنس کی ویڈیو موجود ہے جس میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔








