اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بریفنگ دے چکے ہیں۔ تعلیمی یفارم پروگرام کے آخری مرحلے میں دو سو سکولوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے ، جلد پی سی ون تیار کر لیا …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے روات، بھنگڑیل اور موہری کے سکولوں اور کالج میں تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بریفنگ دے چکے ہیں۔ تعلیمی یفارم پروگرام کے آخری مرحلے میں دو سو سکولوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے ، جلد پی سی ون تیار کر لیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے روات، بھنگڑیل اور موہری کے سکولوں اور کالج میں تعمیراتی کا م کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔مقامی سیاسی نمائندے اور تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی دورے کے دوران موجود تھے۔ وزیر مملکت نے سول ورکس کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسلام آباد کے تمام 422سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ پروگرام کے تحت پائلٹ پراجیکٹ میں 22سکولوں میں نئے کلاس روم ، واش روم بلاکس ، پینے کے پانی کے کولر اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے فیز I کے تحت 200سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس میں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کے سکول شامل ہیں ۔








