وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے باﺅ فورم کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا معاملہ اٹھایا ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو منظر عام پر لانے کے لئے پاکستان او آئی سی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں سمیت تمام عالمی فورمز کو استعمال میں لا رہا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ …

اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو منظر عام پر لانے کے لئے پاکستان او آئی سی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں سمیت تمام عالمی فورمز کو استعمال میں لا رہا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل باﺅ فورم کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی برادری کے سامنے اس مسئلے اور بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے او آئی سی ‘ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر تمام عالمی فورمز کو استعمال میں لا رہا ہے۔