اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف باتیں نہیں کرتی ، مشکلات گالیوں اور دھرنوں کے باوجود کام کرکے دکھایا، 66سالوں میں اتنی سڑکیں نہیں بنیں جتنی گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ، 2030ءتک پاکستان کو بجلی کی پیداوار میں خود کفیل کردیا، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، انتشار اور عدم استحکام سے …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاہزارہ موٹر وے کے برہان۔ شاہ مقصود سیکشن کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف باتیں نہیں کرتی ، مشکلات گالیوں اور دھرنوں کے باوجود کام کرکے دکھایا، 66سالوں میں اتنی سڑکیں نہیں بنیں جتنی گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ، 2030ءتک پاکستان کو بجلی کی پیداوار میں خود کفیل کردیا، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، انتشار اور عدم استحکام سے ملک کو نقصان ہوا، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، شیروانیاںسلوا کر غیر منتخب حکومت کا حصہ بننے اور شب خون مارنے کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی ہو گی، ہم نے عدالت کے فیصلے قبول کئے ، ہزارہ موٹر وے کے افتتاح کا حق نواز شریف کاتھا، جولائی 2018ءمیں عوام ہمیں ووٹ دے کر دوبارہ منتخب کرے گی۔ بدھ کو ہزارہ موٹر وے کے برہان۔ شاہ مقصود سیکشن کے افتتاح کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہاکہ ہزارہ میں موٹر وے کا افتتاح علاقے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس منصوبے سے حقیقی معنوں میں ترقی اور انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا کہیں وجود نہیں تھا نہ کسی نے اس کے بارے میں سنا تھا ،نوازشریف نے موٹر وے بنانے کافیصلہ کیا، یہ ان کا ویژن تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت کم ایسا ہوتاہے کہ ایک جماعت منصوبہ شروع کرے اور اسے مکمل بھی کرے۔ یہ اعزازصرف مسلم لیگ (ن) کو حاصل ہے ۔ مسلم لیگ (ن) صرف باتیں نہیں کام کرکے دکھاتی ہے۔








