بہاولپور ۔ 14 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ملک میں مزید صوبے بنانے کے بارے میں اتفاق پیدا کریں، وفاداریاں بدلنے کا زمانہ چلا گیا اب عوام فیصلہ کرتے ہیں‘ عوام وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے سوال کریں گے، ہم جمہوری اقدار کے فروغ پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور ہم نے تمام مسائل کے باوجود عزت …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز اور معززین علاقہ سے خطاب

مزید خبریں
بہاولپور ۔ 14 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ملک میں مزید صوبے بنانے کے بارے میں اتفاق پیدا کریں، وفاداریاں بدلنے کا زمانہ چلا گیا اب عوام فیصلہ کرتے ہیں‘ عوام وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے سوال کریں گے، ہم جمہوری اقدار کے فروغ پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور ہم نے تمام مسائل کے باوجود عزت اور شائستگی سے سیاست کی ہے، پاکستان صرف اور صرف جمہوریت سے ہی آگے بڑھے گا،سیاست کے فیصلے صرف پولنگ سٹیشن پر ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گلگت سے گوادر تک ترقی کی داستان ملے گی، جب میں وزیر اعظم بنا تو ترقیاتی منصوبوں کی ایک طویل فہرست تھی۔ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کی حکومت صرف سنگ بنیاد نہیں رکھتی بلکہ منصوبہ مکمل کرکے افتتاح بھی کرتی ہے۔جنوبی پنجاب کو صوبے کا درجہ دینے سے متعلق پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے کا زمانہ چلا گیا اب عوام فیصلہ کرتے ہیں۔عوام وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے سوال کریں گے۔جنوبی پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کی حکومت نے کئے کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں کئے۔پینسٹھ سال میں نوازشریف کے کاموں کا پلڑا ماضی کی حکومتوں کے کاموں کے مقابلے میں بھاری ہے۔








