وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کشمیر کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے اور کشمیر کے مسئلے کو تمام بین الاقوامی فورم میں …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے اور کشمیر کے مسئلے کو تمام بین الاقوامی فورم میں اٹھایا ہے۔جمعرات کو یہاں کشمیر کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے مسئلہ کو ہر بین الاقوامی فورم میں اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز بیگناہ کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز استعمال کر رہی ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔عالمی برادری کو بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیون کا نوٹس لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے بے مثال وسائل مختص کئے تھے اور ہم آزادکشمیر کی ترقی کیلئے تعاون اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سرگرمیوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ کشمیری بھائیوں کی فلاح اور ترقی پر توجہ دیتے ہیں۔کشمیر کونسل جدوجہد آزادی میںجان کی قربانیاں دینے والے شہداءکیلئے خصوصی دعا کی۔

Leave a Reply