وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے گگلت سکردوجگلوٹ روڈ اوردیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی سکردو ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بدھ کو یہاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے گگلت سکردوجگلوٹ روڈ اور شمالی علاقہ جات میں شاہرات کے دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اس …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے گگلت سکردوجگلوٹ روڈ اوردیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے گگلت سکردوجگلوٹ روڈ اوردیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
سکردو ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بدھ کو یہاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے گگلت سکردوجگلوٹ روڈ اور شمالی علاقہ جات میں شاہرات کے دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ، گلگت بلتستان کونسل کے اراکین ، وفاقی وزیرمواصلات حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت مواصلات جنید انوارچوہدری، امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ایچ اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ جگلوٹ سکردو روڈ پرباقاعدہ کام کا آغاز ہو چکا ہے ، انہوںنے یقین دلایاکہ یہ سڑک اپنی مقررہ مدت میں مکمل ہوجائے گی۔ انہوںنے شمالی علاقہ جات بالخصوص گلگت بلتستان میں شاہرات کے مختلف دیگر منصوبوں پربھی روشنی ڈالی ۔چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ 164 کلومیٹر طویل گلگت سکردو روڈ 31ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی، یہ جون 2020ءتک مکمل ہونے کا منصوبہ ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ دسمبر 2019ءتک اس اہم منصوبے کو مکمل کیاجائے ۔ انہوںنے بتایاکہ سڑک پر گاڑیوںکی رفتار کو برقرار رکھنے کےلئے 5 سرنگوںکا اضافہ کیا گیاہے ، سڑک کی تعمیر کے منصوبے سے الگ 5 پل بھی تعمیر کئے جائیں گے، یہ جدید ڈیلٹا پل ہیں اور ان پر بیک وقت دو لائن پیدل چلنے کی بھی جگہ ہو گی، اس سڑک کی چوڑائی 40فٹ ہو گی۔








