وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی، سیاسی اور تاریخی تعلقات عشروں پر محیط ہیں اور ان تعلقاتکو افغان مسئلہ کے ساتھ محدود نہیں کیاجاسکتا ہے، پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں دہشت گردی کےخلاف جنگ سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کے لئے پرعزم ہیں، بھارت سے خیر کی توقع نہیںکی جاسکتی پھر بھی …

اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی، سیاسی اور تاریخی تعلقات عشروں پر محیط ہیں اور ان تعلقاتکو افغان مسئلہ کے ساتھ محدود نہیں کیاجاسکتا ہے، پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں دہشت گردی کےخلاف جنگ سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کے لئے پرعزم ہیں، بھارت سے خیر کی توقع نہیںکی جاسکتی پھر بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں،بھارت کو کشمیری عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیئے، سی پیک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے ہے، افغانستان میں پاکستان سے زیادہ کوئی ملک امن نہیں چاہتا،حکومت کے خلاف سازش نظر نہیں آتی تاہم سازش ہوئی تو مقابلہ کریں گے۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکام سے میری اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ہونے والی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئیں جن میں کہیں بھی کوئی دھمکی آمیز بات نظر نہیں آئی بلکہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ انسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک پارٹنر ہیں اور ہمیں اس کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے

مزید خبریں

Leave a Reply