وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے دو روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

دمام(سعودی عرب)۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے اتوار کو دو روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ایک ماہ پر محیط گلف شیلڈ۔1 (آج)پیر کو اختتام پذیر ہو گی جس کا مقصد علاقائی ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان …

دمام(سعودی عرب)۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 24ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے اتوار کو دو روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ایک ماہ پر محیط گلف شیلڈ۔1 (آج)پیر کو اختتام پذیر ہو گی جس کا مقصد علاقائی ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر یہاں پہنچے ہیں۔وزیر اعظم کا شاہ عبدالعزیز فضائی اڈے الخبر پر دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے استقبال کیا۔وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید خبریں