وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ عبدالعزیزحماد الجومعہ کی سربراہی میں کےالیکٹرک کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ عبدالعزیزحماد الجومعہ کی سربراہی میں کےالیکٹرک کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شیخ عبدالعزیزحماد الجومعہ کی سربراہی میں کے-الیکٹرک کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعظم کو کے-الیکٹرک کے نیپرا سے متعلق دیرینہ حل طلب مسائل سے آگاہ کیا گیا جن کے حل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کے-

الیکٹرک اور حکومت پاکستان کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے، بلکہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی ارزاں نرخوں پر ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس سنگین لاپرواہی اور کاہلی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،

اور اگلے 3 ماہ میں ان مسائل کا تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔