اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں …
وزیر اعظم شہباز شریف کابرٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ پراظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں کینیڈا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔








