وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات ، صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیاآفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان اور پنجاب کے مواصلات و ورکس کے وزیر سردارمحمد آصف نکئی نے ملاقات کی۔