پشاور ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے ہیں ۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کے بعد پشاور میں بھی غریب اور نادار مزدوروں کے لئے پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت …
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے ہیں ۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کے بعد پشاور میں بھی غریب اور نادار مزدوروں کے لئے پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلے 100 دنوں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔








