اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عازمین حج کی سہولت کے لئے ”روڈ ٹو مکہ“ منصوبہ کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور قومی ایئر لائن کے لئے حجاز مقدس روانہ ہونے والے عازمین حج کو رخصت بھی کیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام …
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عازمین حج کی سہولت کے لئے ”روڈ ٹو مکہ“ منصوبہ کا باضابطہ افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عازمین حج کی سہولت کے لئے ”روڈ ٹو مکہ“ منصوبہ کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور قومی ایئر لائن کے لئے حجاز مقدس روانہ ہونے والے عازمین حج کو رخصت بھی کیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد ارباب شہزاد، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، سعودی نائب وزیر حج و عمرہ سید حسین الشریف ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن سعودی عرب جنرل سلیمان عبدالعزیز السلیمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو ہوائی اڈے پر سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی اور منصوبے کے خدوخال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس پائلٹ منصوبہ کے تحت پاکستانی عازمین حج کو اسلام آباد سے روانگی کے وقت ہی امیگریشن اور دیگر متعلقہ سہولیات میسر ہوں گی۔ وزیراعظم نے فیتہ کاٹ کر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہونے والے عازمین حج کو رخصت کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورہ کے دوران پاکستانی عازمین حج کی سہولت کے لئے درخواست کی تھی جس پر انڈونیشیاءاور ملائیشیا کے بعد پاکستان کو ”روڈ ٹو مکہ“ پروگرام میں شامل کیا گیا۔ اس سال اسلام آباد ایئر پورٹ پر 22ہزار جبکہ آئندہ سال لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،کراچی ائیر پورٹس پر بھی عازمین حج کی امیگریشن متوقع ہے۔








