وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی صورتحال پرتبصرہ

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ورثہ میں ملنے والے پاکستان کی تصویر کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنی تعجب کی بات ہے کہ معروف مصنفہ اینی رینڈ نے آج سے 60 سال قبل جو تحریر کیا وہ پاکستان کے آج کے حالات سے کس قدر مشابہ ہے۔ اتوار کو اپنے ایک …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ورثہ میں ملنے والے پاکستان کی تصویر کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنی تعجب کی بات ہے کہ معروف مصنفہ اینی رینڈ نے آج سے 60 سال قبل جو تحریر کیا وہ پاکستان کے آج کے حالات سے کس قدر مشابہ ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے پاکستان کی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے اینی رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ جب آپ دیکھیں کہ کوئی بھی کام (تجارت) رضامندی سے نہیں بلکہ مجبوری کے تحت کیا جا رہا ہو، جب آپ دیکھیں کہ کچھ بھی کرنے (چیز کی تیاری) کیلئے ان لوگوں سے اجازت لینی پڑے جو خود کچھ نہ کیا ہو (بنایا ہو)، جب آپ دیکھیں کہ پیسہ ان کے پاس ہو جو اس کو فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنے کی بجائے اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہوں، جب آپ دیکھیں کہ لوگ محنت سے امیر ہونے کی بجائے لوٹ مار اور اقرباءپروری سے دولت مند ہوں اور آپ کا قانون بھی ان کے خلاف آپ کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے انہی کو تحفظ فراہم کرتا ہو، جب آپ دیکھیں کہ بد عنوانی کو انعام سے نوازا جا رہا ہو اور دیانتداری کو اپنی ہی ذات کی قربانی دینی پڑ رہی ہو، تو آپ جان لیں کہ معاشرہ تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply