پشاور۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم )اندرونی خلفشار کا شکار ہوچکی ہے بہت جلد ان کا یہ اتحاد پارہ پارہ ہونے والا ہے ،استعفوں اور دھرنوں کی سیاست پر انے اپس میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہے ،مولانا فضل الرحمان نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت نہ کرکے واضح طور پر اپنی ناراضگی …
وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آئینی مدت پوری کریں گے ،پرویزخٹک

مزید خبریں
پشاور۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم )اندرونی خلفشار کا شکار ہوچکی ہے بہت جلد ان کا یہ اتحاد پارہ پارہ ہونے والا ہے ،استعفوں اور دھرنوں کی سیاست پر انے اپس میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہے ،مولانا فضل الرحمان نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت نہ کرکے واضح طور پر اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا ہے ،ابھی آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے۔ کیا پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ میں شامل جماعتیں ضمنی اور سینٹ کے انتخابات میں بھر پور شرکت کریں گی ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پوری قوم کا اعتماد ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آئینی مدت پوری کریں گے ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں 2023کے انتخابات کا انتظار کریں ،حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف مولانا فضل الرحمان خود اپنی پارٹی کے اند ر سازش کا شکار ہوں گئے اور ان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور ملک دشمن بیانیہ سے بیزار ہوکر ان کے اپنے چار رہنماں نے ان سے بغاوت کا اعلان کردیااور اسی حق آزادی اظہار رائے پر انہیں پارٹی سے نکال کر امریت کی بدترین مثال قائم کی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکے روز مانکی شریف میں شمولیتی کے موقع پراستقبالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ،حلقہ پی کے 63کے نامزد امیدوار میاں عمر کاکا خیل ، ضلعی زکواتہ کمیٹی کے چیرمین زرعالم خان ،سابق ضلعی ناظم اشفاق احمد خان ،ملک افتاب احمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر محمد امین خان اور اعجاز خان ، سابق ضلعی کونسلر محمد خان اور سابق یوتھ کونسلر عاصم خان کے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کی تحریک انصاف میںشامل کرنے کااعلان کردیا۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن دن رات حکومت کو گرانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے اور ان سازشی ٹولے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خود اپنی سازشوں کا شکار ہوگئے اور خود ان کے پارٹی کے چار لوگوں نے ان کے فیصلوں پر علم بغاوت کردیا ہے اور ان کو اپنے قائد کا اصل چہر ہ معلوم ہوگیا تھا کہ وہ کس کے ایجنڈے پر علم پیرا تھے اور ملک دشمن بیانات دیکر کن لوگوں کو خوش کررہے تھے اور کن کی خدمت کررہے تھے ،اپوزیشن ملک میں افراتفری اور انارکی کا ماحول پیدا کررہی ہے جس کے نتائج سنگین ہوں گے ،ابھی بھی وقت ہے اپوزیشن ملک دشمن عناصر کے پھیلائے ہوئے جال سے باہر نکلیں ملک شمن قوتیں پاکستان کے امن کو خراب کرنے کے درپے ہے اور ایسے میں اپوزیشن انکے سہولت کار کا کام کررہی ہے ،اپوزیشن میں نہ مانوں کی پالیسی ترک کرکے پاکستان کے بارے میں سوچیں اگر پاکستان ہے تو ہماری سیاست قائم ودائم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم کے سربراہ ایسی ہی ہٹ دھرمی کے پالیسی پر گامزن رہے تھے بہت جلد ان کے اپنے لوگ ان سے راستے جدا کرلیں گے کیونکہ لوگ باشعور ہے اور کھرے اور کھوٹے کی پہچان کرتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا چاہیے شور مچائیں اور جتنے استعفی دیں ان کی بلیک میلنگ سے حکومت نہیں ڈریں گی اور نہ ہی گھر جائیں گی کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی منتخب شدہ حکومت ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کے بائیس کروڑ عوام نے منتخب کرکے اس ملک کا سربراہ بنایا ہے ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن شارٹ کٹ کے بجائیں 2023کے الیکشن کا انتظار کریں اور اپوزیشن کو افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 2023کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف ہی اس ملک کی نمائندہ جماعت کے طور پر دوبارہ سامنے آئیں گی لہذا اپویشن اپنے اپ کو دھوکے میں نہ رکھے اور صبر سے کام لیں جلسے جلوسوں اور استعفوں سے حکومتیں نہیں جاتی ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں اپنی قائدین کی چوری بچانے اور این اراو حاصل کرنے کیلئے مکس اچار کاڈرامہ رچایا ہے اگر ان کی یہ خواہش آج وزیر اعظم عمران خان پوری کریں تو پھر کچھ بھی نہیں ہوں گا سب اپنے گھر خوشی خوشی چلے جائیں گے لیکن ان کا یہ خواب ہر گز پورا نہیں ہوں گا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن اس ملک سے چور وں اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہے اور جس نے بھی اس ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیں گا کیونکہ یہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے خون پسینہ کے پیسے تھے ۔پرویز خان خٹک نے کہاکہ ملک انتہائی نازک دور سے گزررہاہے پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہے اور مختلف قسم کی سازشیں کررہاہے اور سرحدوں پر بھی اس کی دراندازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایسے میں اپوزیشن جماعتیں یکجا ہوکر حکومت کا ساتھ دیں اور ذاتی مفاد کو بالاطاق رکھ کر قومی مفاد کے بارے میں سوچیں تاکہ یکجا ہوکر ان ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کیا جاسکیں ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ساری توجہ غریب عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور بہت جلد مہنگائی پر بھی ہنگامی بنیادوں پر قابو پالیا جائے گا اور جو بھی لوگ آٹا ،چینی پٹرول مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی کی جارہی ہے اور بہت جلد قیمتوں میں استحکام اجائیں گے ،عوام صبر سے کام لیں اور بہت جلد غریب عوام کے بہتر دن انے والے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نوشہرہ کے عوام کے مشکور ہے کہ وہ ان کے ووٹو ں سے پہلے وزیر اعلی اور اب وزیر دفاع بنے اور نوشہرہ کی عوام کی خدمت ہی میرا وطیرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں شامل تمام ممبران کو عزت دی وزیر اعظم عمران خان نے مجھے کئی کمیٹیوں کو سربراہ بنایا اور تمام ارکان اسمبلی میں ترقیاتی فنڈز تقسیم کرنے کا انچارج بنایا ۔انہوں نے نوشہرہ کے عوام کو خوشخبری دی کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان نے صوبہ بھر کیلئے انصاف صحت کارڈ کی منظوری دی اور تمام خاندانوں کے سربراہوں کا قومی شناختی کار ڈ ان کا صحت کارڈ بن جائیں گا جس سے ہر امیر وغریب دس لاکھ روپے تک کا علاج کرسکیں گا اس طرح وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرلیا ہے۔








